Oct ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے خون سے کھیلی جا رہی ہے ہولی، دنیا خاموش

 تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 16 برس کے دوران 2022، فلسطینی علاقوں میں سب سے زیادہ تباہ کن و خوں ریز سال رہا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کی رابطہ کار نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ 16 برسوں کے دوران 2022 فلسطینی علاقوں میں سب سے خونریز سال تھا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کی رابطہ کار "لوسیا ایلمی" (Lucia Elmi) ) نے پرتشدد کارروائیوں میں اضافے اورمشرقی قدس سمیت ویسٹ بینک میں عائد کرفیو پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

معا نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ 2022 میں 26 بچوں سمیت کم از کم 105 فلسطینی، اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہوئے، اس لیے 2006 کے بعد 2022 خونریز ترین سال ہے۔

لوسیا ایلمی نے مزید کہا کہ 2022 میں مغربی کنارے میں ہلاک ہونے والے صیہونیوں یا غیر ملکیوں کی تعداد 17 ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صرف اس سال اکتوبر کے آغاز سے ہی مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی افواج کے ہاتھوں 6 بچوں سمیت 15 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور ایسا نہیں لگتا کہ شہید ہونے والے افراد کوئی خاص خطرہ تھے۔

لوسیا ایلمی نے صیہونی حکومت کی جانب سے شعفاط، مشرقی بیت المقدس اور نابلس میں کرفیو کے نفاذ کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ان اقدامات نے بہت سے لوگوں کی تعلیم، صحت اور روزی روٹی تک رسائی کو محدود کر دیا ہے۔

ٹیگس