افغانستان میں ایک اور دھماکہ، 3 ہلاک
افغانستان کے بادغیس صوبے میں ایک دھماکہ ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس دھماکے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
افغانستان کی طالبان حکومت کے مطابق افغانستان کے مغربی علاقے میں ہونے والے دھماکے میں تین خواتین کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔ صوبہ بادغیس میں ہونے والے اس دھماکے کی مزید تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغانستان کے صوبہ لغمان میں بھی دو ہفتے قبل ہونے والے دھماکے میں سات افراد من جملہ طالبان کے کئی ارکان ہلاک ہوئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ طالبان نے دعوی کیا ہے کہ دارالحکومت کابل سمیت افغانستان کے مختلف علاقوں میں امن قائم ہوگیا ہے تاہم زمینی حقائق کچھ اور ہی بتا رہے ہیں۔ گذشتہ چند مہینوں کے دوران افغان عوام کو متعدد دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ گذشتہ ماہ ہونے والے ایک بڑے دہشت گردانہ حملے میں دشت برچی میں واقع لڑکیوں کے تعلیمی مرکز کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں درجنوں طلبا خاک و خوں میں غلطاں ہوگئے۔