Apr ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
  • افغانستان: صوبے لغمان میں طالبان عناصر کی ہلاکت

افغانستان کے صوبے لغمان کے گورنر ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس صوبے میں کئی طالبان عناصر کو ہلاک کر دیا گیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے لغمان کے گورنر ہاؤس کے ترجمان سرحدی زواک نے کہا ہے کہ صوبے لغمان کے صدر مقام مہتر لام کے مضافاتی علاقے میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کی گذشتہ چوبیس گھنٹے کی کارروائیوں میں طالبان گروہ کے تین افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔مذکورہ ترجمان کے بقول افغان سیکورٹی اہلکاروں نے طالبان گروہ کے ایک شخص کو گرفتار بھی کر لیا۔واضح رہے کہ اس خبر پر طالبان گروہ کی جانب سے اب تک کسی بھی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔

ٹیگس