Sep ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں داعش کی موجودگی، افغانستان اور علاقے کیلئے بڑا خطرہ

اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مشن کی نائب سربراہ اور خاتون سفیر نے افغانستان میں دہشتگرد گروہوں بشمول داعش کی موجودگی کو اس ملک سمیت اس کے پڑوسیوں، علاقے اور بین الاقوامی برادری کیلئے ایک بہت بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مشن کی نائب سربراہ اور خاتون سفیرزہرا ارشادی نے اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کونسل میں افغان مسئلے سے متعلق منعقدہ اجلاس کے دوران، افغانستان میں داعش سے منسلک دہشتگرد گروہوں کی از سر نو موجودگی کی رپورٹوں کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے افغان گورننگ باڈی کے عہدیداروں کو دہشتگردی سے نمٹنے اور سفارتی مقامات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے پر تاکید کی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو ایک بار پھر داعش اور القاعدہ کے دہشتگرد گروہوں کیلئے امن کی پناہ گاہ میں نہیں بدلنا چاہئیے۔

زہرا ارشادی نے افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کی طرف توجہ مبذول کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کو بڑھتے ہوئے انسانی بحران، معاشی تباہی اور ایک جامع حکومت بنانے میں چیلنجز کا سامنا ہے اور خواتین اور لڑکیوں کے بنیادی حقوق بشمول تعلیم تک رسائی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس