صیہونی حکومت کا دمشق پر ایک اور حملہ، ایئرڈیفنس نے تین میزائل ناکارہ بنا دئیے
Oct ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
شامی نیوزایجنسی سانا نے صیہونی حکومت کی طرف سے دمشق پر میزائل حملے اور ایئرڈیفنس سسٹم کی طرف سے ان کو ہوا میں تباہ کرنے کی خبر دی ہے۔
ذرائع ابلاغ نے شامی نیوز ایجنسی سانا کا حوالے دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت نے شام کے دارالحکومت دمشق پر میزائل حملہ کیا ہے جسے شامی ایئرڈیفنس نے ہوا میں میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق شامی ایئرڈیفنس نے صیہونی میزائلوں کا راستہ روکا ہے اورابھی تک تین میزائل کے ہوا میں ناکارہ بنانے کی خبرآئی ہے۔
صیہونی ناجائز حکومت امریکا اور اس کے اتحادیو ں کی حمایت سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام پر حملے کرتی آئی ہے اور اس غاصب حکومت نے شام میں دہشت گردوں کی کھلم کھلا حمایت بھی کی ہے۔