صیہونی ریاست نے پھر اپنے دو شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i412870-صیہونی_ریاست_نے_پھر_اپنے_دو_شہریوں_کو_جاسوسی_کے_الزام_میں_گرفتار_کرلیا
صیہونی حکومت کی داخلی سیکورٹی انٹیلی جنس ایجنسی شاباک نے جاسوسی کے الزام میں دو صیہونیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۳:۵۶ Asia/Tehran
  • اسرائیلی داخلی سیکورٹی ایجنسی نے دو صیہونیوں کو غزہ کی ایک تنظیم کےلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
    اسرائیلی داخلی سیکورٹی ایجنسی نے دو صیہونیوں کو غزہ کی ایک تنظیم کےلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

صیہونی حکومت کی داخلی سیکورٹی انٹیلی جنس ایجنسی شاباک نے جاسوسی کے الزام میں دو صیہونیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ارنا نے اسپوتنک نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی ریاست کی داخلی سیکورٹی ایجنسی شاباک نے غزہ میں "ایک تنظیم" کے ساتھ تعاون اور ان کے لئے جاسوسی کے الزام میں دو اسرائیلیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اسرائیلی غزہ میں "ایک تنظیم" کو پیسہ لے کر اسلحہ اور اسرائیلی فوج کے بارے میں اطلاعات فراہم کرتے تھے۔