Nov ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
  • فلسطینی نوجوان کی استقامتی کارروائی، 2 صیہونی ہلاک 3 زخمی

مغربی کنارے کی صیہونی بستی ایریل ٹاؤن کے قریب اسرائیل مخالف حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے سلفیت کے ایریل ٹاؤن کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کی استقامتی کارروائی میں کم سے کم دو صیہونی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔ کہا جا رہا ہے کہ ایریل ٹاؤن کے ایک پٹرول پمپ پر حملہ کرنے والا فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہوگیا اور اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

اسی دوران اطلاعات ہیں کہ ایک اور فلسطینی نوجوان نے مغربی کنارے کی اسرائیلی چیک پوسٹ کے قریب حملہ کرکے ایک صیہونی کو زخمی کردیا ہے۔ مذکورہ فلسطینی نوجوان کے بارے میں رپورٹ میں کچھ نہیں بتایا گیا تاہم کہا جارہا ہے کہ حملے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

ٹیگس