صیہونیت مخالف مظاہروں میں درجنوں فلسطینی زخمی
مغربی کنارے میں ہونے والے صیہونیت مخالف مظاہروں میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطین ٹوڈے کے مطابق مشرقی نابلس کے علاقے بیت دجن میں مظاہروں کے بعد فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم تئیس فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بیتا، جبل صبیح ، کفر قدوم، الخلیل ، سلفیت اور طولکرم سے بھی صیہونیت مخالف مظاہروں کی خبریں ملی ہے جس کے دوران فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں میں شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں ۔
ان دنوں غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں، شہادت پسندانہ کارروائیوں اور مظاہروں کی خبریں تسلسل کے ساتھ مل رہی ہیں۔
کچھ عرصہ پہلے تک تل ابیب کو صرف مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں اور خاص طور سے غزہ کی جانب سے مزاحمت کا سامنا تھا لیکن مغربی کنارے کے فلسطینیوں نے بھی ہتھیار اٹھا لیے ہیں، جس نے صیہونیوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔