اسرائیل میں پھر شہادت پسندانہ کارروائی+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i414889-اسرائیل_میں_پھر_شہادت_پسندانہ_کارروائی_ویڈیو
میڈیا ذرائع نے ویسٹ بینک میں رام اللہ کے نزدیک واقع شاعر بنیامن علاقے میں صیہونی مخالف آپریشن کی اطلاع  دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran

میڈیا ذرائع نے ویسٹ بینک میں رام اللہ کے نزدیک واقع شاعر بنیامن علاقے میں صیہونی مخالف آپریشن کی اطلاع  دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مقامی ذریعے نے رپورٹ دی ہے کہ حملہ آور نے مشرقی رام اللہ میں ایک اسرائیلی خاتون فوجی پر گاڑی چڑھا دی۔

اس شہادت پسندانہ کارروائی کے بارے میں متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں جبکہ کچھ میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ نے اسرائیلی فوجیوں پر تابڑ توڑ فائرنگ شروع کر دی جبکہ کچھ میڈیا ذرائع نے حملہ کے زخمی اور اس کی حالت کے نازک ہونے کی خبر دی ہے۔

ابھی تک اس حملہ آور فلسطینی کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔