ہم محاصرہ توڑنے پر مصمم ہیں: میجر جنرل محسن رضائی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i459294-ہم_محاصرہ_توڑنے_پر_مصمم_ہیں_میجر_جنرل_محسن_رضائی
ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے محاصرہ توڑنے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2026-11-25T10:21:01+00:00 )
Nov ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۳:۵۱ Asia/Tehran
  • ہم محاصرہ توڑنے پر مصمم ہیں: میجر جنرل محسن رضائی

ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے محاصرہ توڑنے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے بحری محاصرہ توڑنے کے عزم پر زور دیا ہے۔

انھوں نے منگل کی رات ایکس پر ایک پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ ایران کا محاصرہ کرنے کے لیے ٹرمپ اور ان کی ہاری ہوئی ٹیم کا منصوبہ بھی ان کی خام خیالی پر مبنی بیکار اور ناکام جنگی حکمت علی کی ہی طرح، خام خیالی پر مبنی اور بے نتیجہ ہے۔

میجر جنرل محسن رضائی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایرانی عوام، مسلح افواج اور سبھی ارکان حکومت یہ محاصرہ توڑنے پر مصمم ہیں اور ہر جارحیت کا پوری طاقت سے جواب دیں گے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel