ترکیہ کے جنگی طیاروں کی عراق کے صوبے دہوک پر بمباری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i416271-ترکیہ_کے_جنگی_طیاروں_کی_عراق_کے_صوبے_دہوک_پر_بمباری
ترکیہ کے جنگی طیاروں نے عراق کے صوبے دھوک کے پہاڑی سلسلے پر حملہ کیا ہے۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Dec ۲۹, ۲۰۲۲ ۰۵:۱۵ Asia/Tehran
  • ترکیہ کے جنگی طیاروں  کی عراق کے صوبے دہوک پر بمباری

ترکیہ کے جنگی طیاروں نے عراق کے صوبے دھوک کے پہاڑی سلسلے پر حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  ترکیہ کے جنگی طیاروں نے عراق کے صوبے دھوک کے پہاڑی سلسلےاور دیہی علاقے العمادیه پر بمباری کی۔

اس  بمباری سے جانی نقصان کی ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

ترکیہ کے جنگی طیاروں نے العمادیه کے دیہی علاقوں پر کل پی کے کے کے(P K K) عناصر کی موجودگی کا بہانہ بنا کر حملہ کیا تھا۔

عراق کی حکومت نے ترکیہ سے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمالی عراق پرجارحیت کی پالیسی کو ترک کرتے ہوئے اس علاقے سے اپنی افواج کو باہر نکالے لیکن ابھی تک ترکیہ نے عراقی حکومت کے اس مطالبے پر عمل نہیں کیا اور عراقی کردستان میں پی کے کے، کا مقابلہ کرنے کے بہانے اس ملک کی سرزمین پر قبضہ کئے ہوئے  ہے۔