شہید سلیمانی اب بھی ہمارے کمانڈر ہیں: جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ کا بیان
جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ شہید حاج قاسم سلیمانی آج بھی ایک عظیم کمانڈر اور نمونہ عمل کی حیثیت سے ہمارے درمیان موجود ہیں۔ ۔
سحرنیوز/عالم اسلام: جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری زیاد النخالہ نے استقامتی گروہوں اور حزب اللہ کی مشترکہ سربراہی کانفرنس کے دوران کہا کہ شہید سلیمانی فلسطین اور مسجد الاقصی کے گرد، اسلامی امت کے اتحاد پر یقین رکھتے تھے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ استقامتی محاذ کی موجودہ طاقت اور صلاحیت، شہید قاسم کی بیس سال کی حمایتوں اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے لبنان میں ہونے والے استقامتی گروہوں کے سیکریٹری جنرل سطح کے اجلاس کے اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم اس جگہ پر اکٹھے ہوئے ہیں تا کہ صیہونی سازشوں کے مقابلے میں مزاحمت کا اعادہ اور شہید سلیمانی اور استقامتی محاذ کے دیگر شہیدوں سے اس راستے پر قائم رہنے کا ایک بار پھر عہد کریں۔