شام میں زلزلے کے بعد 20 داعشی دہشت گرد جیل سے فرار کر گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i418039-شام_میں_زلزلے_کے_بعد_20_داعشی_دہشت_گرد_جیل_سے_فرار_کر_گئے
شام کے زلزلہ زدہ علاقے میں واقع ایک جیل سے متعدد داعشی دہشت گرد فرارکرگئے ہیں
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Feb ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • شام میں زلزلے کے بعد 20 داعشی دہشت گرد جیل سے فرار کر گئے

شام کے زلزلہ زدہ علاقے میں واقع ایک جیل سے متعدد داعشی دہشت گرد فرارکرگئے ہیں

سحر نیوز/ عالم اسلام: فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ واقعہ شام کے شمال مغربی علاقے میں رونما ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، زلزلے کے بعد بیس داعشی دہشت گرد راجو جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ دو ہزار قیدی اس جیل میں موجود تھے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق داعش دہشت گرد گروہ سے تھا۔ 
ترکی کی سرحد کے قریب واقع اس جیل کے ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ زلزلے کے بعد قیدیوں نے بغاوت کردی اور جیل کے بعض حصوں پر قبضہ کرلیا۔ 
انہوں نے بتایا کہ اس جیل میں تیرہ سو سے زیادہ داعشی قید تھے۔ 
ادھر بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ ایسی حالت میں پیش آیا ہے جب شام کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اور ملبے میں دبے افراد کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔