ترک صدر کی عنقریب صیہونی وزیر خارجہ سے ملاقات
Feb ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
صیہونی ذرائع ابلاغ نے رجب طیب اردوغان کی انقرہ میں عنقریب صیہونی وزیر خارجہ الی کوھن سے ملاقات کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان اور صیہونی وزیر خارجہ الی کوھن انقرہ میں عنقریب ملاقات کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر خارجہ زلزلے سے ہونے والی تباہی پر اظہار ہمدردی اور امداد کے نام پر ہو رہا ہے۔
یہ ملاقات ایسے حالات میں ہونے جا رہی ہے جب صیہونی ریاست کی امدادی ٹیم ترکیہ سے امدادی سرگرمیاں چھوڑ کر چلی گئی ہے اور اب صیہونی ریاست امدادی سامان اور فیلڈ ہسپتال بھیج کر اس کا ازالہ کرنا چاہتی ہے۔ صیہونی وزیر خارجہ کی ترک صدر رجب طیب اردوغان اور وزیر خارجہ مولود اوغلو سے اس حوالے سے ملاقات ہوگی۔