Mar ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے جاسوسی سافٹ ویئر کے نشانے پر عرب ممالک

خلیج فارس کے عرب ممالک کو صیہونی جاسوسی سافٹ ویئر برآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ایک صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں قائم ایک کمپنی نے خلیج فارس کے بعض عرب ممالک کو جاسوسی سافٹ ویئر برآمد کیا ہے۔

صیہونی اخبار ہارٹص نے بدھ کی شام رپورٹ دی کہ صیہونی حکومت کی ایک سائبر کمپنی نے جاسوسی سافٹ ویئر تیار کرنے کے بعد اسے خلیج فارس کے متعدد عرب ممالک سمیت دیگر ممالک میں بھیجا ہے۔

اس صیہونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ این ایف وی (NFV) نامی کمپنی نے خلیج فارس کے متعدد عرب ممالک سمیت دیگر ممالک کو جاسوسی کے پروگرام فروخت کیے جن کے نام اس رپورٹ میں نہیں بتائے گئے۔

اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ پروگرام موبائل فونز کے لیے ہیں اور فونز کی معلومات کو ہیک کرنے کے لیے استعمال کیے گئے تھے اور یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس صیہونی کمپنی نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ سے لائسنس حاصل کیے بغیر یہ پروگرام فروخت کیے تھے۔

یہ صیہونی کمپنی جو 2015 میں قائم ہوئی تھی اور اس کا صدر دفتر تل ابیب میں کفار سابا علاقے میں ہے، وائرلیس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرتی ہے۔

ٹیگس