Apr ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran

الجزائر میں نماز تراویح کی براہ راست نشریات کے دوران بلی امام کے اوپر چڑھ گئی۔

سحر نیوز/ دنیا: الجزائر میں رمضان المبارک کی براہ راست نشریات کے دوران اُس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک چنچل بلی چھلانگ مار کر نماز تراویح کی امامت کرانیوالے امام صاحب کے اوپر چڑھ گئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی نے امام پر چھلانگ لگائی اور انکے کندھے پر بیٹھ گئی، امام صاحب نے اس دوران انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا اور بلی سے بے نیاز ہوکر اپنی تلاوت جاری رکھی۔

چند لمحوں کے بعد متجسس بلی امام صاحب کے کندھے سے اتر کر روانہ ہوگئی، اس دوران نشریات بلا تعطل جاری رہی۔

سوشل میڈیا صارفین نے امام صاحب کے ردعمل کو قابل ستائش قرار دیا ہے، ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ امام صاحب نے جس رحم دلی کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے، ہمارے نبی کریمؐ بھی جانوروں کے ساتھ رحم دلی فرماتے تھے۔

ٹیگس