سعودی قید سے تیرہ یمنی رہا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i420259-سعودی_قید_سے_تیرہ_یمنی_رہا
یمن کے جنگی قیدیوں کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے بالاخر تیرہ یمنی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
  • سعودی قید سے تیرہ یمنی رہا

یمن کے جنگی قیدیوں کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے بالاخر تیرہ یمنی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق، یمن کے جنگی قیدیوں کی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر مرتضی نے اس بارے میں بتایا کہ صنعا اور ریاض کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے شدہ معاہدے کے مطابق انجام پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تیرہ قیدیوں کے بدلے ایک سعودی قیدی کو رہا کیا گیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس  سے معاہدے پر مکمل عملدرامد کا راستہ ہموار ہوسکتا ہے۔
عبدالقادر مرتضی نے کچھ عرصے قبل بتایا تھا کہ ریاض اس معاہدے پر عملدرامد کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہا ہے جس کی تصدیق بین الاقوامی امدادی کمیٹی ریڈ سکراس نے بھی کی تھی۔