انصاراللہ یمن کے رہبر نے جمعرا ت کو اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا کے بنکر بسٹر بموں اور بھوک کے اسلحے سے غزہ کے عوام کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور انہیں دربدر کیا جارہا ہے۔
یمنی فورسز نے امریکی بحری جہازوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
یمن کے آبی حدود میں ایک سکیوررٹی واقعہ پیش آیا ہے۔
پریس ذرائع نے پیر کے دن رپورٹ دی ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے یمن کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صنعا اور عمران پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔
یمن کے عوام نے صنعا اور دیگر شہروں میں غزہ اور لبنان کے عوام اور صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کی حمایت نیز صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت اور اس کے خلاف اپنے ملک کی فوجی کارروائی کی توثیق کے لئے مظاہرہ کیا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس کے ايئرڈیفنس سسٹم نے صوبہ مآرب کے فضائی حدود میں امریکہ کا ایک ایم کیو نائن طیارہ مار گرایا ہے۔
امریکا اور برطانیہ نے غاصب صیہونی حکومت کی حمایت جاری رکھتے ہوئے یمن کے جنوبی علاقے پر ہوائی حملے کئے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمان سینٹکام نے یمن کی مسلح افواج کے دو شہباد اور کنٹرول سسٹم پر حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
یو کے ایم ٹی او نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں ایک اور تجارتی بحری جہاز غرق ہو گیا۔
پریس ذرائع کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے ایک بار پھر مغربی یمن کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔