یمن میں نماز عید کے اجتماع میں خطیب کا قتل
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i420811-یمن_میں_نماز_عید_کے_اجتماع_میں_خطیب_کا_قتل
نامعلوم مسلح افراد نے یمن کے صوبے شبوہ میں نماز عید کے خطیب کو قتل کردیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • یمن میں نماز عید کے اجتماع میں خطیب کا قتل

نامعلوم مسلح افراد نے یمن کے صوبے شبوہ میں نماز عید کے خطیب کو قتل کردیا ہے۔

سحر نیوزعالم اسلام: عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اصلاح پارٹی کے رکن شیخ عبداللہ البانی کو اس وقت قتل کردیا جب وہ نماز عید کا خطبہ دے  کر ممبر سے اتر رہے تھے۔
شیخ عبداللہ البانی اصلاح پارٹی کی رکنیت کے علاوہ صوبہ شبوہ کے شہر بیحان کی صحت عامہ شعبہ کے ڈایریکٹر بھی تھے۔
خبر کی تدوین تک کسی بھی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔
یمن کا صوبہ شبوہ جنوبی عبوری کونسل کے قبضے میں ہے۔