جدہ پہنچنے پر ایرانی ناظم الامور کا پرتپاک خیرمقدم (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i421110-جدہ_پہنچنے_پر_ایرانی_ناظم_الامور_کا_پرتپاک_خیرمقدم_(ویڈیو)
سعودی عرب کے فوجی حکام نے ایران کے ناظم الامور کے جدہ پہنچنے پر اُن کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۱, ۲۰۲۳ ۰۶:۲۸ Asia/Tehran

سعودی عرب کے فوجی حکام نے ایران کے ناظم الامور کے جدہ پہنچنے پر اُن کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

سحر نیوز/عالم اسلام: الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک اعلیٰ فوجی افسر نے ایران کے ناظم الامور حسن زرنگار کے جدہ پہنچنے پر ان کا پر تپاک خیرمقدم کیا اور انہیں بڑی گرم جوشی سے گلے لگا کر ایران کو ایک دوست اور عزیز ملک بتایا۔

سعودی عرب کے الغربیہ علاقے کے فوجی کمانڈرمیجر جنرل احمد الدبیس نے ایران کے ناظم الامور سے بڑی گرم جوشی کے ساتھ گفتگو کی اور اُن سے مخاطب ہوکر کہا کہ ایران ہمارا دوست اور عزیز ہے اور آپ کے لئے یہ تمام خصوصی اہتمام براہ راست شاہ سلمان کے حکم کی بنا پر کیا گیا ہے۔