یوم نکبت منانے کا فلسفہ (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i421640-یوم_نکبت_منانے_کا_فلسفہ_(ویڈیو)
چودہ مئی عالم اسلام بالخصوص فلسطینی عوام کے لئے نہایت تلخ اور دشوار عہد کے آغاز کا دن ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran

چودہ مئی عالم اسلام بالخصوص فلسطینی عوام کے لئے نہایت تلخ اور دشوار عہد کے آغاز کا دن ہے۔

 سحر نیوز عالم اسلام: 15مئی 1948 کو عالمی سامراج نے فلسطین کی مقدس سرزمین پر صیہونیت حکومت کے خونخوار دیو اور سرطانی پھوڑے کو جنم دیا۔ یہ وہی دن تھا کہ جب فلسطین میں قتل و غارت، خونریزی و نسل کشی، بربریت و جارحیت اور منظم ریاستی دہشتگردی کے ایک طویل اور دردناک سلسلے کا آغاز ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے حریت پسند بالخصوص فلسطینی عوام اس دن کو ایک یوم غم کے ساتھ ساتھ صیہونیت کے خلاف یوم احتجاج کے بطور مناتے ہیں اور اپنی مقدس اور آبائی سرزمین کی جانب بازگشت کے لئے وہ اپنے آہنی عزم کا اعلان کرتے ہیں۔