سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو انصاراللہ کی دھمکی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i421671-سعودی_عرب_اور_متحدہ_عرب_امارات_کو_انصاراللہ_کی_دھمکی
سعودی اتحاد نے فوجی آپریشن اور سرحدی پابندیوں کا خاتمہ نہیں کیا جس کی وجہ سے صورتحال بدل سکتی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۶:۱۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو انصاراللہ کی دھمکی

سعودی اتحاد نے فوجی آپریشن اور سرحدی پابندیوں کا خاتمہ نہیں کیا جس کی وجہ سے صورتحال بدل سکتی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ یمن کے سیاسی شعبے کے ایک رکن نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے ہونے والے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام کو مستقل طور پر بیداری اور آمادہ رہنے کی ضرورت ہے۔

مڈل ایسٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ کے رکن نے اپنے خطاب میں کہا کہ دشمن نے ابھی تک اپنے حملوں اور محاصرے کا خاتمہ نہیں کیا۔

انہوں نے انصاراللہ کی جانب سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمن کے مقابلے میں شکست کھا چکے ہیں اور صیہونی ریاست کا آئرن ڈوم صیہونیوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہا ہے تو کیسے صیہونی ریاست سے تعلقات استوار کرنے والے ممالک  اس کی حمایت کر سکتے ہیں۔