غاصب صیہونیوں کے خلاف تحریک مزاحمت کی 27 کارروائیاں
پریس ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مجاہدین نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غرب اردن کے علاقے میں غاصب صیہونیوں کے خلاف ستائیس کاروائیاں انجام دی ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے المعطی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مجاہدین نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غرب اردن کے علاقوں میں غاصب صیہونیوں کے خلاف ستائیس کاروائیاں انجام دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ کاروائیاں غرب اردن کے مختلف علاقوں منجملہ نابلس، رام اللہ، بیت امر، الخلیل میں العروب کیمپ اور مقبوضہ بیت المقدس میں انجام دی گئیں اور ان کاروائیوں میں گولیوں او دھماکہ خیز مواد کا استعال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے قدیمی علاقے اور باب الاسباط میں ان غاصب صیہونیوں کو بھی نشانہ بنایا جو مسجد الاقصی پر دھاوا بولنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ اس کاروائی میں ایک صیہونی پولیس اہلکار سمیت چار صیہونی زخمی ہوئے۔
جارح و غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مختلف گروہوں نے مقبوضہ علاقوں پر تابڑ توڑ حملے اور راکٹ و میزائل برسائے ہیں۔ صیہونی حکومت فلسطینیوں کے جوابی میزائل حملوں سے شدید طور پر وحشت میں مبتلا ہے اور صیہونیوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔