شمالی عراق میں دو ترک فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i422685-شمالی_عراق_میں_دو_ترک_فوجی_ہلاک
ترکیہ کی وزارت دفاع نے شمالی عراق میں ہوئے ایک بم دھماکے میں اپنے دو فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۱۲, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

ترکیہ کی وزارت دفاع نے شمالی عراق میں ہوئے ایک بم دھماکے میں اپنے دو فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کے دو فوجی شمالی عراق میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ دو ترکی فوجی ہسپتال کے راستے میں دم توڑ گئے۔ترکیہ کی وزارت دفاع کا ماننا ہے کہ یہ بم پی کے کے کے دہشت گردوں نے نصب کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ترکیہ پی کے کے نامی دہشت گردوں سے مقابلے کے بہانے شمالی عراق اور شام کے علاقوں میں اپنی افواج رکھے ہوئے ہے۔