Jun ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکی باسکٹ بال کھلاڑی نے اسلام قبول کر لیا

امریکہ کے ایک مشہور باسکٹ بال کھلاڑی نے اسلام کا دامن تھام لیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: امریکہ کے باسکٹ بال کھلاڑی احمد ینگ نے کہا ہ ےکہ میں نے ماہ رمضان کے دوران اسلام کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔

امریکی باسکٹ بال کھلاڑی احمد ینگ آج کل فلسطینی لیگ میں قلندیہ کی جانب سے کھیلتے ہیں۔

احمد ینگ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ماہ رمضان کے دوران اسلام کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کو مہمان نواز قرار دیا۔

احمد ینگ نے کیلیفورنیا میں کالج لیول کا باسکٹ بال کھیلا۔ اس پروفیشنل باسکٹ بال کھلاڑی نے نومبر میں فلسطینی باسکٹ بال کلب قلندیہ میں کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا۔

قلندیہ فلسطینی ٹیم ہے جو پیشہ ورانہ طور پر باسکٹ بال کھیلتی ہے۔ قلندیہ کلب مقبوضہ بیت المقدس سے 45 منٹ کے فاصلے پر واقع رام اللہ میں واقع ہے۔

ٹیگس