Jun ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • فلسطینی بستیوں پر صیہونی آبادکاروں کا حملہ

غاصب صیہونیوں نے صیہونی فوج کی حمایت و مدد سے غرب اردن کے درمیان میں واقع ایک فلسطینی قصبے کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور فلسطینیوں کے مکانات کو نذر آتش کر دیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق درجنوں صیہونی آبادکاروں ںے ہفتے کے دن غرب اردن کے مرکزی علاقے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع ام صفا قصبے کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی آبادکار صیہونی فوج کی حمایت سے علاقے میں داخل ہوئے اور فلسطینیوں پر فائرنگ کرتے ہوئے ان کے مکانات کو آگ لگادی۔
صیہونی آبادکاروں ںے اسی طرح ایک فلسطینی نامہ نگار کو بھی نشانہ بنایا جو رپورٹ تیار کر رہاتھا اور اس کے کیمرے کو توڑ دیا۔ صیہونی آبادکاروں ںے علاقے میں ایک ایمبولینس پر بھی حملہ کیا جو فلسطینی بیمار کو طبی مرکز لے جا رہی تھی۔
فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان میں صیہونی آبادکاروں کی اس جارحیت کی مذمت کی اور عالمی برادری سے اس قسم کے واقعات روکنے کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس