شام میں کار بم دھماکہ، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i423642-شام_میں_کار_بم_دھماکہ_بچوں_سمیت_5_افراد_جاں_بحق
شام میں ہونے والے کار بم دھماکے میں بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۱۱, ۲۰۲۳ ۰۵:۲۷ Asia/Tehran
  • شام میں کار بم دھماکہ، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

شام میں ہونے والے کار بم دھماکے میں بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سحر نیوز/عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یہ کار بم دھماکہ شام کے شمال مشرق کے دیہی علاقے شوا میں ہوا جس میں بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

شام کی انسانی حقوق نے جس کا ہیڈ کوارٹر برطانیہ میں ہے کہا ہے کہ یہ دھماکہ شوا کے دیہی علاقے میں کار میکینیکل گیریج میں ہوا ہے۔

ابھی تک اس دھماکے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔