Aug ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۹:۲۶ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی کھوکھلی سائبرعظمت کا بت پاش پاش ہو گیا

میڈیا ذرائع نے صیہونی حکومت کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کی ویب سا‏ئٹ منقطع ہونے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: سائبر حملے جنگ کیلئے ایک طاقتور اور کم خرچ آپشن میں تبدیل ہو گئے ہیں اور صیہونی حکومت کی بنیادی تنصیبات پر مختلف گروپوں کے سائبر حملے اور اہم اطلاعات تک رسائی اور انھیں شائع کرنا، اس ناجائز حکومت کی کھوکھلی سائبرعظمت کا بت پاش پاش ہونے کا سبب بنا ہے۔

صیہونی حکومت کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کمپنی بازان گروپ کی ویب سائٹ دسترس سے باہر نکل گئی ہے۔

انرجی پورٹل سائٹ کا کہنا ہے کہ صارفین نے جب اسرائیل کی اس آئل ریفائنری کمپنی کی ویب سائٹ سے رجوع کیا تو انھیں سرور کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا یا ان کے سامنے ریکویسٹ ٹائم آوٹ پیغام آیا۔

اس ویب سائٹ کو ہیک کرنے والے گروپ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر اس سائبر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک اس نے اسے قابل ذکر نقصان پہنچانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران فلسطین کے حامی ہیکر گروپوں نے صیہونی ویب سائٹس پر کئی سائبر حملے کئے ہیں۔

ٹیگس