Aug ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش: جیل میں جماعت اسلامی کے نائب امیر کے انتقال کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے

بنگلہ دیش کی حزب اختلاف جماعت اسلامی کے نائب امیر کے انتقال کے بعد ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر دلاور حسین سعیدی کا گزشتہ روز 83 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے جیل کے ہسپتال میں انتقال ہوا۔

دلاور حسین سعیدی کو ایک دہائی سے زائد عرصہ قبل جنگی جرائم کی ایک عدالت نے 2013 میں 8 سال قید کی سزا سنائی اور ان کے خلاف یہ عدالتی حکم بنگلہ دیش کی تاریخ میں بد ترین فسادات اور پر تشدد مظاہروں کا باعث بنا۔

مظاہرین نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کو دلاور حسین سعیدی کی موت کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

جماعت اسلامی نے ایک بیان جاری کر کے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ جیل میں دلاور حسین سعیدی کو علاج کی سہولت فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔

 

ٹیگس