Oct ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی پر ایک بار پھر صیہونی انتہا پسندوں کا حملہ

صیہونی انتہا پسندوں نے غاصب صیہونی فوجیوں کی مدد و حمایت سے ایک بار پھر مسجد الاقصی کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: بیت المقدس کے ادارہ اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ تقریبا ایک سو انتہا پسند صیہونی، لگاتار چوتھی مرتبہ غاصب صیہونی فوجیوں کی حمایت سے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہوئے اور اپنی مذہبی رسومات انجام دیں۔

ہفتے کے روز بھی غاصب صیہونیوں نے مذہبی رسومات انجام دینے کے بہانے سے مسجد الاقصی کے قریب القطانین علاقے پر حملہ کیا تھا ۔ صیہونی فوجیوں نے علاقے میں فلسطینیوں کو دکانین بند کرنے پر مجبور بھی کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے منگل کو غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا اور پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

ٹیگس