صیہونیوں کے خلاف شہادت پسندانہ کارروائی، 2 فلسطینی نوجوان شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i426169-صیہونیوں_کے_خلاف_شہادت_پسندانہ_کارروائی_2_فلسطینی_نوجوان_شہید
صیہونیوں کے خلاف شہادت پسندانہ کارروائی میں 2 فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۵, ۲۰۲۳ ۰۷:۰۸ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کے خلاف شہادت پسندانہ کارروائی، 2 فلسطینی نوجوان شہید

صیہونیوں کے خلاف شہادت پسندانہ کارروائی میں 2 فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں  آج صبح 2 فلسطینی نوجوان صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 فلسطینی نوجوانوں نے آج صبح طولکرم کے قریب صیہونی کالونی «آونی هفتز» میں ایک بس پر فائرنگ کی اور پھر صیہونی فوجیوں سے ان کا آمنا سامنا ہوا جو انھیں گرفتار کرنے کیلئے وہاں مورچہ زن تھے۔

صیہونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ سے دونوں  فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔