Oct ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • ہم غزہ کو صیہونی فوج کے لئے جنہم بنا دیں گے: عزالدین قسام بریگيڈ

حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ چاہے زمینی حملہ شروع ہو یا نہ ہو، مزاحمت ہر طرح کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے-

سحر نیوز/ عالم اسلام: تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ رفح پاس کو کھولا جانا چاہئے - ہمیں رفح پاس کے کھولے جانے سے متعلق کوئی سمجھوتہ طے پانے کی اطلاع نہیں ہے- حازم قاسم نے کہا کہ نیتن یاہو چاہتا ہے کہ فلسطین کا کام تمام کردے اور ہماری قوم کی آرزوؤں اور امنگوں کا خاتمہ کردے لیکن غاصب حکومت ہماری قوم کو نابود نہیں کرسکتی- حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام بریگيڈ نے بھی کہا ہے ہم صیہونی فوج کے خلاف غزہ میں زمینی حملے کے لئے تیار ہیں ، ہم غزہ کو صیہونی فوج کے لئے جنہم بنا دیں گے اور ہم صیہونی فوج کے اس جہنم میں اسے خوش آمدید کہتے ہیں-

یہ ایسی حالت میں ہے کہ روزنامہ یسرائیل ھایوم نے ایک رپورٹ میں، غزہ کے خلاف زمینی کارروائی شروع کئے جانے کے بارے میں غاصب اسرائیل کے فوجی اور سیاسی حکام کے درمیان شدید اختلافات کی خبر دی ہے- اس رپورٹ کی بنیاد پرغزہ کے خلاف زمینی کارروائی شروع کئے جانے کے مخالف صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں صیہونی حکومت کو پہنچنے والے شدید نقصانات کے بارے میں انہیں تشویش لاحق ہے- مغرب کے بعض ممتاز ماہرین اور مغربی میڈیا نے غزہ پر زمینی حملے کے بارے میں صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے اس بات پر توجہ مرکوز کی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں ناقابل تسخیر ہیں۔

ٹیگس