Dec ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج نے طولکرم شہر کا محاصرہ کرلیا

صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں واقع طولکرم شہر کا محاصرہ کرلیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج کی کم سے کم تیس فوجی گاڑیوں نے شہر طولکرم پر حملہ کرکے شہر کو اپنے محاصرے میں لے لیا اور اس بعد نورشمس پناہ گزیں کیمپ کا بھی محاصرہ کر لیا۔

اسی درمیان نورشمس کیمپ کے اطراف میں غاصب صیہونی فوج اور استقامتی مجاہدین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی ۔

غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے طولکرکم شہر میں لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی ہے اور صیہونی فوجی ایمبولینسوں کو بھی شہر میں داخل نہیں ہونے دے رہے ہیں۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے نور شمس کیمپ پر حملے کے دوران پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

ادھر نور شمس کیمپ کے اطراف میں کئی بم دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی ہیں اور استقامتی مجاہدین نے غاصب فوجیوں کی گاڑیوں کو دھماکہ خیز مواد کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس