Feb ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پیرس اجلاس کی تجویز پہلی تجویز سے کئي گنا بدتر ہے: تحریک جہاد اسلامی

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے پیرس اجلاس میں جنگ بندی سے متعلق نئی پیشکش کو پہلی والی تجویزسے بھی بدتر قرار دیا ہے-

سحراردو/ عالم اسلام: تحریک جہاداسلامی کے رہنما احسان عطایا نے المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہاہے کہ پیرس میں جو تجاویز پیش کی گئي ہيں ان کے بارے میں مجھے یہ کہنا چاہیے کہ وہ پہلے کی تجويز سے کئی گنا بدتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات، پیرس تجویز سے عدم اتفاق کی سمت بڑھ رہے ہيں۔ جہاد اسلامی کے رہنما احسان عطایا نے کہا کہ وہ بیت المقدس میں ممکنہ واقعات سے خوف کی وجہ سے رمضان سے قبل جنگ بندی کے لئے دباؤ ڈال رہے ہيں۔ دشمن یہ سمجھ رہا ہے کہ وہ مختلف طریقوں سے مزاحمت کو دھوکا دے سکتا ہے تاکہ اسے وہ کامیابی مل جائے جو جنگ کے میدان میں نہيں مل پائي ہے۔

واضح رہے روئٹرز نے با خـبر ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ حماس کو جنگ بندی کی تجویز کا مسودہ دیا گيا ہے جس پر پیرس اجلاس میں گفتگو ہونے والی ہے۔ روئٹرز کو ایک خبر ذریعے نے بتایا تھا کہ اس مسودے کی بنیاد پر 40 دنوں تک ہر طرح کا فوجی آپریشن روک دیا جائے گا اور غزہ میں قید ہر اسرائيلی قیدی کے بدلے 10 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ مسودے کے مطابق غزہ میں اسپتالوں اور روٹی کی دوکانوں کی تعمیرنو کی جائے گي اور ہر روز 500 ٹرک امدادی سامان کے ساتھ غزہ روانہ کئے جائيں گے ۔

ٹیگس