غزہ میں رہائشی علاقوں پر جارح اسرائیلی فوج کے حملے، مزید بیس فلسطینی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i431026-غزہ_میں_رہائشی_علاقوں_پر_جارح_اسرائیلی_فوج_کے_حملے_مزید_بیس_فلسطینی_شہید
غزہ کے مرکز میں رہائشی علاقوں پر جارح صیہونی حکومت کے حملوں میں بیس اور فلسطینی شہید ہوگئے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۹, ۲۰۲۴ ۰۶:۴۳ Asia/Tehran
  • غزہ میں رہائشی علاقوں پر جارح اسرائیلی فوج کے حملے، مزید بیس فلسطینی شہید

غزہ کے مرکز میں رہائشی علاقوں پر جارح صیہونی حکومت کے حملوں میں بیس اور فلسطینی شہید ہوگئے-

سحرنیوز/ عالم اسلام: اس حملے میں غاصب فوجیوں نے النصیرات اور البریج کیمپوں میں واقع رہائشی مکانوں پر بمباری کی ہےغزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے باشندوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک انتیس ہزار چھ سو چھ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ انہتر ہزار سات سو سینتیس فلسطینی زخمی ہوئے ہيں-

ایک اور خبر یہ ہےکہ جنوبی لبنان پر آج صبح غاصب صیہونی فوج کے حملے میں دو لبنانی شہری شہید ہوگئے اس حملے میں جنوبی لبنان کے بین الصدیقین اور کفرا علاقے میں عمارتوں کو نشانہ بنایا گيا ہےلبنان کی ریسکیو ٹیم نے دو عام شہریوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے جنوبی لبنان کے کفرا ٹاؤن پر اسرائیل کے جارحانہ حملے میں میاں بیوی شہید ہو گئے ہیں۔

صیہونی حکومت کے توپ خانے نے طیر حرفا ، الجبین اور شیحین علاقوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں دیگر علاقوں خربہ سالم، الطیبہ، صدیقین اور قنا پر بھی بمباری کی ہے۔