غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی صیہونی فوج کے خلاف کارروائیاں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i431249-غزہ_میں_فلسطینی_مزاحمت_کاروں_کی_صیہونی_فوج_کے_خلاف_کارروائیاں
فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صیہونی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو تباہ اور صیہونی فوج کے خلاف بارہ کارروائیاں کی ہیں۔
(last modified 2026-06-27T22:05:47+00:00 )
Mar ۰۷, ۲۰۲۴ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی صیہونی فوج کے خلاف کارروائیاں

فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صیہونی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو تباہ اور صیہونی فوج کے خلاف بارہ کارروائیاں کی ہیں۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: میڈیا رپورٹوں کے مطابق، فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی فوجی ونگ سرایا القدس بریگیڈ نے الزیتون کے علاقے میں صیہونی فوج کی ببر نامی بکتر بند گاڑی کو ٹینڈم راکٹوں سے نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔

تحریک فتح کی فوجی ونگ شہدائے الاقصیٰ بٹالین کے مجاہدین نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غزہ میں تصادم کے محور میں بارہ آپریشن کئے اور متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کیا۔