صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے حملے (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i432014-صیہونی_فوجی_ٹھکانوں_پر_حزب_اللہ_لبنان_کے_حملے_(ویڈیو)
حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں کو چھے مرتبہ اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۳۰, ۲۰۲۴ ۰۷:۲۴ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں کو چھے مرتبہ اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ اس کے جوانوں نے غزہ میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں دو مرحلے میں شبعا کے مقبوضہ علاقے میں واقع زبدین اور جل العلام فوجی اڈوں کو فلق میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے بیان میں کہا ہے لبنانی مجاہدین نے غزہ کےعوام کی حمایت اور دمشق اورحلب پر صیہونی دشمن کی جارحیت کے جواب میں برانیت چھاؤنی پر برکان میزائل سے حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اسی طرح ھونین قلعے میں صیہونی فوج کے ٹھکانے کو راکٹ کے حملہ کا نشانہ بنایا ہےلبنان کی اسلامی مزاحمت نے حدب یارون فوجی اڈے پر بھی راکٹ سے حملہ کیا ہے۔