رفح پر وحشیانہ صیہونی جارحیت، معصوم بچے اور خواتین لہو لہان
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i432638-رفح_پر_وحشیانہ_صیہونی_جارحیت_معصوم_بچے_اور_خواتین_لہو_لہان
جنوبی غزہ کے علاقے رفح پر صیہونی وحشیانہ جارحیت میں نو فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۳:۰۸ Asia/Tehran
  • رفح پر وحشیانہ صیہونی جارحیت، معصوم بچے اور خواتین لہو لہان

جنوبی غزہ کے علاقے رفح پر صیہونی وحشیانہ جارحیت میں نو فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے رفح کے مغرب میں محلہ السلطان میں ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا ۔

اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں نو فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئے جن میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے رفح کے مشرق میں الشوکہ، صوفا اور المطار اور النہضہ کے اطراف کے علاقوں پر توپخانوں سے شدید گولہ باری کی۔ اس حملے کے ساتھ ساتھ غاصب صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے بھی رفح کے مختلف علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔