Apr ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • غزہ کے مختلف علاقوں پر جارح صیہونی فوج کے حملے جاری ، مجاہدین کے حملے میں دو صیہونی فوجی افسر ہلاک

غاصب صیہہونی فوج نے منگل کو بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوب میں خان یونس کے معن علاقے کی اسلامی یونیورسٹی کے قریب واقع علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اسی طرح غزہ کے الزیتون علاقے میں ایک رہائشی مکان کو جارحیت کا نشانہ بنایا ۔ فلسطینی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غزہ کے مرکز میں النصیرات کیمپ پر بھی حملہ کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے حملے میں دو فوجی افسر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔ غزہ میں صہیونی فورسز کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاہدین کے حملے جاری ہیں۔ 

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے فلسطینی مقاومت کے حملوں میں دو فوجی افسران کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

فلسطین الیوم کے مطابق صہیونی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج کے خصوصی یونٹ سے تعلق رکھنے والے دو افسران غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے حملے میں مارے گئے ہیں۔ افسران میں 28 سالہ عیدو اویو  اور 37 سالہ کلکادین مہیر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کے مطابق طوفان الاقصی کے بعد اب تک مجموعی طور پر 608 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

 

ٹیگس