صیہونی دشمن پسپائی اختیار کر رہا ہے اور اسے ناکامی کا منھ دیکھنا پڑاہے: خالد مشعل
فلسطین کی تحریک حماس کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن کو ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا ہے اور وہ پسپائی اختیار کر رہا ہے اور غزہ کی جنگ کو آٹھ ماہ کا عرصہ گذرجانے کے بعد اس نے اپنا اعتبار و اعتماد کھو دیا ہے-
سحرنیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ" ٹی وی چینل کے مطابق تحریک حماس کے سربراہ خالد مشعل نے ہفتے کے روز ترکیہ کے شہر استنبول میں طوفان الاحرار اجلاس سے خطاب میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مزاحمت غزہ ميں بہتر حالت میں ہے اور اس خطے میں ہر جگہ مزاحمت ایک بار پھر ابھر کر آئی ہے اور اپنے موقف پر ڈٹی ہوئی ہے، امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ نسل کش حکومت کی جارحیت کو روکنے کے لیے اپنا احتجاج جاری رکھے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت اسرائیل کو شکست دینے اور صیہونی منصوبے کو خاک میں ملانے کا ہمارے پاس ایک تاریخی موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ، امریکہ کی حمایت سے جرائم کا مرتکب ہو رہا ہےخالد مشعل نے کہا کہ ہم امت مسلمہ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صیہونی جرائم کو روکنے کے لیے اپنے احتجاج کو جاری رکھیں اور امریکی اور صیہونی حکومت کے سفارت خانوں کو طوفان کی طرح گھیر لیں۔
دریں اثنا القسام بریگیڈر کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو قیدیوں کے تبادلے کے بجائے اپنے فوجیوں کو قیدیوں کی تلاش میں غزہ کے گلی کوچوں میں بھیجنے کو ترجیح دیتی ہے، لیکن وہ مارے جاتے ہیں اور تابوت میں رکھ کر واپس لوٹائے جاتے ہيں۔