عالمی اداروں کی ڈرامائی خاموشی، غزہ پر صیہونی جارحیت کے آغاز کے بعد 17 ہزار فلسطینی بچے یتیم ہو چکے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i434655-عالمی_اداروں_کی_ڈرامائی_خاموشی_غزہ_پر_صیہونی_جارحیت_کے_آغاز_کے_بعد_17_ہزار_فلسطینی_بچے_یتیم_ہو_چکے
حکومت فلسطین کے پریس دفتر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کے آغاز کے بعد یتیم فلسطینی بچوں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • عالمی اداروں کی ڈرامائی خاموشی، غزہ پر صیہونی جارحیت کے آغاز کے بعد 17 ہزار فلسطینی بچے یتیم ہو چکے

حکومت فلسطین کے پریس دفتر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کے آغاز کے بعد یتیم فلسطینی بچوں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حکومت فلسطین کے پریس دفتر نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے وحشیانہ حملوں میں غزہ میں سترہ ہزار سے زائد فلسطینی بچے یتیم ہو چکے ہیں جن میں تین فیصد ایسے بچے ہیں جو اپنے ماں باپ دونوں کی شفقت سے محروم ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب فلسطین کی تعلیم و تربیت کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جارحیت کے نتیجے میں آٹھ لاکھ فلسطینی بچے اپنی تعلیم سے محروم ہو چکے ہیں جبکہ صیہونی جارحیت میں اب تک سینتیس ہزار پانچ سو اٹھانوے افراد شہید اور چھیاسی ہزار بتیس دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔