Jul ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • فلسطین کی تحریک استقامت کے مختلف گروہوں کے صیہونی فوج کے خلاف وسیع حملے

فلسطین کی تحریک استقامت کے مختلف گروہوں نے صیہونی فوجیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائیاں انجام دی ہیں اور غاصب صیہونی حکومت کے تین مرکاوہ ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے فوجی بازو شہید القاسم بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ صوفا میں صیہونی فوجیوں کے جمع ہونے کے ایک مرکز کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ تحریک فتح کے فوجی بازو الاقصی بریگیڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ رفح گذرگاہ کے گيٹ پر صیہونی فوجیوں کے جمع ہونے کے ایک مرکز کو کہ جہاں صیہونی فوج کا کافی بڑی مقدار میں اسلحہ بھی موجود تھا، راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں صیہونی فوج کو بھاری نقصان پہنچا۔

تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے صیہونی فوجیوں پر گھات لگا کر کئے جانے والے حملے میں متعدد صیہونی فوجیوں کی ہلاکت اور تین مرکاوہ ٹینکوں کی تباہی اور بھاری مقدار میں دیگر جنگی وسائل کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ ابوذر مسجد کے قریب فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے۔ جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے غزہ کے مغرب میں واقع تل الھوی کے جنوب میں نتساریم کے علاقے میں صیہونی فوجیوں اور ان کے جنگی وسائل پر راکٹ حملہ کرنے کی خبر دی ہے۔

ٹیگس