Aug ۱۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کا جاسوس ڈرون نیتن یاہو کی خصوصی رہائشگاہ میں داخل، تصویر لینے میں کامیاب، عبرانی میڈیا

عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کا جاسوس ڈرون طیارہ نیتن یاہو کی خصوصی رہائشگاہ میں داخل ہو کر تصویر لینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ قیسریہ میں صہیونی وزیر اعظم کی خصوصی رہائشگاہ میں داخل ہو کر تصاویر لینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم نے انکشاف کیا ہے کہ نتن یاہو کی رہائشگاہ تک حزب اللہ کے ڈرون طیارے کی رسائی کے بعد صہیونی حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
اس اخبار نے مزید لکھا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی صہیونی جنگی طیارے تعینات کئے گئے تاہم حزب اللہ کے ڈرون کو پکڑنے میں ناکام رہے۔

ٹیگس