Sep ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت، متعدد شہید و زخمی

غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ کے شمال میں واقع الدرج کے علاقے پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری میں تین فلسطینی شہید اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے غزہ کے النصیرات کیمپ اور شمال مغربی علاقوں کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں کئی رہائشی مکانات تباہ اور متعدد فلسطینی عام شہری شہید و زخمی ہو گئے۔

صیہونی جنگی طیاروں نے رفح کے مشرق میں الجنینہ کو بھی حملے کا نشانہ بنایا۔ جبالیا کیمپ میں العلمی علاقے پر بھی حملہ کیا جبکہ الشعبیہ کراسنگ پر صیہونی جارحیت میں ایک فلسطینی شہید اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔ اس علاقے کے لوگوں نے ایندھن کی کمی اور وسائل نہ ہونے کی بنا پر اپنے کاندھوں پر اٹھا کر شہدا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

غزہ کی جنگ ایسی حالت میں تین سو انسٹھویں روز میں داخل ہوئی ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی عام شہریوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت اور ان کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے ۔

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک اکتالیس ہزار پانچ سو چھیاسی فلسطینی شہید اور چھیانوے ہزار دو سو دس دیگر زخمی ہو چکے ہیں ۔

ٹیگس