ایرانی میزائلوں کے سیلاب نے دنیا کے تمام آزاد لوگوں کو خوش کر دیا، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i437558-ایرانی_میزائلوں_کے_سیلاب_نے_دنیا_کے_تمام_آزاد_لوگوں_کو_خوش_کر_دیا_یمن_کی_سپریم_پولیٹیکل_کونسل_کے_چیئرمین
صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے میزائل آپریشن پر یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ایرانی میزائلوں کے سیلاب نے دنیا کے تمام آزاد لوگوں کو خوش کر دیا۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Oct ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۳:۳۹ Asia/Tehran
  • ایرانی میزائلوں کے سیلاب نے دنیا کے تمام آزاد لوگوں کو خوش کر دیا، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین

صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے میزائل آپریشن پر یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ایرانی میزائلوں کے سیلاب نے دنیا کے تمام آزاد لوگوں کو خوش کر دیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: بدھ کے روز یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ امت اسلامیہ کو عظیم سپہ سالار سید حسن نصراللہ کی شہادت پر شدید دکھ اور درد کا سامنا کرنا پڑا۔

 یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن عبدالعزیز بن حبتور نے مہدی المشاط کی تقریر کا متن پڑھا۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمتی محور نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ اس عظیم کمانڈر کی شہادت کے باوجود متحد ہیں اور تمام سازشوں کا مقابلہ کرے گی۔

المشاط نے مزید کہا کہ لبنان، یمن اور عراق نے صیہونی حکومت کے جرم کا جواب دیا اور ایرانی میزائلوں کے سیلاب نے دنیا کے تمام آزاد لوگوں کو خوش کر دیا۔ ہم فلسطین اور لبنان کے دفاع کے لیے اس جنگ میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ شریک ہیں۔

 انہوں نے تاکید کی کہ مزاحمتی محور کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور ہم صہیونی منصوبے کی ناکامی، فلسطین کی آزادی اور بیت المقدس کی واپسی تک تمام صلاحیتوں کے ساتھ اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔