عراقی مجاہدین نے اسرائیل میں ایک اہم ہدف کو ڈرون سے نشانہ بنایا
Oct ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
عراقی مجاہدین نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں ایک اہم ہدف پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے آج بدھ کے دن مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں ایک اہم ہدف پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔
عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نے پیر کی صبح بھی مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرزمین میں صیہونی فوج کے ایک ٹھکانے پر ڈرون سے حملہ کیا تھا۔ اتوار کے دن بھی عراقی مجاہدین نے مقبوضہ جولان کے علاقے میں صیہونی حکومت کے دو اہم اہداف پر ڈرون سے حملے کئے تھے۔
عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نے حالیہ چند مہینوں میں ایلات بندرگاہ اور مقبوضہ جولان سمیت صیہونی حکومت کے زیر قبضہ مختلف علاقوں میں اہم اور حساس اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔