حیفا پر حزب اللہ لبنان کے میزائل حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i438462-حیفا_پر_حزب_اللہ_لبنان_کے_میزائل_حملے
حزب اللہ نے حیفا پر میزائل حملے کئے ہیں۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Nov ۰۳, ۲۰۲۴ ۰۷:۱۷ Asia/Tehran
  • حیفا پر حزب اللہ لبنان کے میزائل حملے

حزب اللہ نے حیفا پر میزائل حملے کئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صہیونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان سے مقبوضہ علاقوں پر 15 راکٹ فائر کیے جانے کے باعث الجلیل علیا اور حیفا میں خطرے کی سائرن بج اٹھے۔ المیادین کے نامہ نگار نے یہ بھی بتایا کہ لبنان سے شمالی حیفا کے علاقے کریوت اور صفد کے قریب ایلیت ھشاحر پر یکے بعد دیگرے میزائل حملے کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمت نے قابض فوج کو پسپائی پر مجبور کر دیا جس کے نتیجے میں صیہونی فوجی سرحدی علاقے الخیام کے مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں جاچکی ہیں۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے نھاریا اور عکا کے مقبوضہ علاقوں میں کئی ڈرونز کے داخل ہونے اور ان علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی بھی خبر دی ہے۔