Dec ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • شامی فوج کی پسپائی ایک ٹیکٹیک ہے، شام کے وزیر دفاع کا بیان

شام کے وزیر دفاع نےحماہ شہر میں دہشت گردوں کے داخلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حماہ میں جو کچھ ہوا ہے وہ ایک عارضی ٹیکٹیک ہے اور ہمارے فوجی اس شہر کے قریب موجود ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: العالم کی رپورٹ کے مطابق شامی وزیردفاع علی محمود عباس نے کہا کہ شامی فوجیوں کی حماہ سے عقب نشینی ایک عارضی ٹیکٹیک ہے اور ہمارے فورسز حماہ کے قریب تعینات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کی  حفاظت کا خیال رکھا جارہا ہے، شامی فوج عوام اور اپنے اتحادیوں کی مدد سے اس جنگ میں کامیاب ہوگی۔
شامی وزیردفاع نے مزید کہا کہ شامی عوام مطمئن رہیں کہ فوج دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے شہروں میں دوبارہ امن قائم کرے گی اور فوج اپنے وعدے پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ملک کی حفاظت کرے گی۔

ٹیگس