القسام بریگیڈ کی زبردست کارروائی، صیہونی فوج کا مرکاوا ٹینک تباہ + ویڈیو
تمام تر حربوں اور جارحیتوں کے باوجود غزہ میں صیہونی دہشتگردوں کے خلاف فلسطینی جوانوں کی مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین کارروائی میں انہوں نے صیہونی فوج کا ایک مرکاوا ٹینک تباہ کر دیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں میں کہا ہے کہ یہ صیہونی ٹینک، یاسین ایک سو پانچ قسم کے راکٹ سے تباہ کیا گیا۔ القسام بریگیڈ نے کہا کہ اس کاروائی میں ہلاک و زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کو منتقل کرنے کے لئے ایک صیہونی ہیلی کاپٹر پہنچا اور اُسے بھی فلسطینی جوانوں نے نشانہ بنایا۔
اس واقعے سے چند گھنٹے قبل صیہونی ذرائع نے غزہ کے شمال میں جبالیہ میں ایک ڈرون حملے کے باعث تین صیہونی فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ اسرائيل کے ٹی وی چینل فورٹین کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ غزہ میں ایک خطرناک واقعہ رونما ہوا جس میں تین فوجی بری طرح سے زخمی ہوگئے۔