دشمن کے سامنے پہاڑ کی مانند، آفرین ایران! معروف مصری سیاستدان
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i445738-دشمن_کے_سامنے_پہاڑ_کی_مانند_آفرین_ایران!_معروف_مصری_سیاستدان
معروف مصری سیاستدان نے ایرانی سپریم لیڈر، فوج اور عوام کی جرائت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران نے دنیا کو دکھایا کہ محاصرے میں بھی عزت و ترقی ممکن ہے۔
(last modified 2025-07-20T06:41:54+00:00 )
Jul ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • دشمن کے سامنے پہاڑ کی مانند، آفرین ایران! معروف مصری سیاستدان

معروف مصری سیاستدان نے ایرانی سپریم لیڈر، فوج اور عوام کی جرائت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران نے دنیا کو دکھایا کہ محاصرے میں بھی عزت و ترقی ممکن ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ممتاز مصری سیاستدان حمدین صباحی نے ایک ویڈیو پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلام ہو ایران کے رہبر پر، اس کے عوام پر، اس کی افواج اور اس ایران پر جس نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں تاریخی کردار ادا کیا اور دشمن کو پہاڑ کی مانند استقامت کے ساتھ پاش پاش کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ہمیں یہ درس دیا کہ محاصرے میں بھی ترقی کی جا سکتی ہے، اور تباہ کن ہتھیاروں کے مقابل ڈٹ کر کھڑا ہو کر عزت و وقار کی حفاظت کی جاسکتی ہے۔

حمدین صباحی کے اس بیان کو عالم عرب میں ایران کی مزاحمتی پالیسیوں اور خودداری کی کھلی تائید سمجھا جا رہا ہے، جو اسرائیلی تسلط اور امریکی دباؤ کے خلاف کھڑے رہنے کا استعارہ بن چکی ہے۔